تازہ تر ین

صحیفہ جبار سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کرنے والے صارفین برہم

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کرنے والے صارفین پر برہم ہو گئیں۔

حال ہی میں صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں وہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کرنے والے صارفین پر برہم نظر آئیں۔

انہوں نے سٹوری میں منفی تبصرے کرنیوالے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کے منفی تبصرے ہم پر بہت بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں، آپ کے الفاظ ہمیں تکلیف پہنچا کر اتنا کمزور کردیتے ہیں کہ ہم اس حوالے سے بات کرنے یا کسی بھی قسم کی مدد مانگنے کے قابل نہیں رہتے”۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ “منفی تبصرے کسی بھی انسان کی ذہنی صحت اس طرح تباہ کردیتے ہیں کہ پھر انسان منفی خیالات سے باہر نہیں آپاتا، کوشش کریں لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی کریں”۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv