تازہ تر ین

جسٹن اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

ٹورنٹو: کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا۔

دونوں شخصیات کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv