تازہ تر ین

نتاشا علی نے بابر اعظم کو ’’ناکام بھائی‘‘ کا کردار دے دیا

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم میں کپتان بابراعظم کو ناکام بھائی کا کردار دیں گی۔

حال ہی میں نتاشا علی نے فلم سٹار بابر علی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام کے میزبان نے سکرین پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی تصاویر دکھائیں اور نتاشا علی سے پوچھا کہ اگر وہ اپنی فلم بنائیں گی تو کس کرکٹر کو کون سا کردار دیں گی۔

نتاشا علی نے کہا کہ میں حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی جبکہ کپتان بابراعظم کو فلم میں ناکام بھائی کا کردار دوں گی اور فلم میں محمد رضوان کو ولن کا کردار دوں گی تاہم افتخار احمد کے لیے والد کا کردار ہو گا۔

انہوں نے اپنی فلم کی مزید کاسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کو مزاحیہ کردار کے لیے منتخب کروں گی۔

نتاشا علی کی کاسٹ سن کر میزبان نے کہا کہ محمد رضوان ولن نہیں لگتے جس پر اداکارہ نے کہا کہ شاید وہ تصویر میں ولن لگ رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ولن خوبصورت بھی ہوتے ہیں، اداکار بابرعلی کی مثال ہی لے لیں، یہ پرکشش ہیں لیکن انہوں نے کئی بار ولن کا کردار بھی ادا کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv