تازہ تر ین

دیپیکا پڈوکون کا بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے ویڈیو بنانے پر بھارتی میڈیا کے کیمرے پر زور دار تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 8 مئی بدھ کے روز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، یہ جوڑی چھٹیاں گزارنے کے بعد اپنے شہر واپس پہنچی۔

ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے چند کیمرہ مین بھی موجود تھے جوکہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ویڈیوز بنا رہے تھے لیکن اداکارہ ویڈیوز اور تصاویر کے موڈ میں نہیں تھیں اور اُنہوں نے غصے میں کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون ممبئی ایئرپورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جارہے ہوتے ہیں کہ اچانک کیمرہ دیکھ کر دیپیکا کو غصہ آجاتا ہے اور وہ کچھ کہے بغیر کیمرے پر زور دار تھپڑ مارتی ہیں اور پھر اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دیپیکا پڈوکون کے اس عمل کی حمایت کی اور کہا کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرنا چاہیے۔

صارفین نے بھارتی میڈیا پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پڈوکون کو حمل کے دوران تو اکیلا چھوڑ دو، اپنی دو سیکنڈ کی شہرت کے لیے لوگوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنا بند کرو۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، یہ جوڑی رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv