تازہ تر ین

نورالحسن ”صلاح الدین ایوبی“ کی کاسٹ میں شامل ہوگئے

نور الحسن ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار اور میزبان ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز پی ٹی وی کے چند مقبول ڈراموں سے کیا۔

جن میں ”فن گاما“، ”کالج جینز“ اور ”رانگ نمبرز“ شامل ہیں۔

نور الحسن کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ”اب کے ساون برس گا“، ”عشق جلیبی“، ”آنگن“، ”رانجھارانجھا کردی“، ”چیخ“، ”الف اللہ اور انسان“ اور دیگر شامل ہیں۔

اس شاندار اداکار نے حالیہ ہٹ ڈراما سیریل ”خئی“ اور ”عشق مرشد“ میں اپنی عمدہ اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنائی۔

نورالحسن کی شہرت میں اس وقت زیادہ اضافہ ہوا،جب انہیں جاری ترک سیریز ”صلاح الدین ایوبی“ میں ادا کاری کے لیے منتخب کیا گیا۔

نورالحسن اس وقت ترکی میں ہیں جہاں وہ ڈراما سیریز صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ میں شامل ہوئے۔

وہ صلاح الدین ایوبی کے عظیم الشان سیٹ سے تصاویر اور انسٹاگرام ریلز شیئر کرتے رہے ہیں۔

نور الحسن نے صلاح الدین ایوبی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار عور غنیش کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں۔ اس سیریز کو متعدد پاکستانی اور ترک پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

نور الحسن وہ واحد پاکستانی اداکار ہیں جنہیں پاک ترک جوائنٹ وینچر صلاح الدین ایوبی میں کسی کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv