تازہ تر ین

ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز

مبئی: بھارتی ٹینس سٹار و میزبان ثانیہ مرزا نے اپنے دلکش “باس لیڈی” لک سے ایک مرتبہ پھر فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا ٹینس کی دنیا میں اپنی شاندار پرفارمنس کے سب ہی نہیں بلکہ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کی چند تصاویر شامل ہیں۔

ان تصاویر میں ثانیہ مرزا کریمی شرٹ پر سفید کوٹ اور پینٹ پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں جو انکی پرکشش شخصیت پر خوب جچ رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کا یہ دلکش لباس معروف کلاتھنگ برانڈ کا شاہکار ہے جس کے کوٹ کے کالر اور شولڈر پر دلکش کڑھائی کی گئی ہے۔

اس لباس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ثانیہ مرزا نے مہارت سے ہوا میک اپ کروایا جبکہ انو مرتن کی دلکش جیولری پہنی ہے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد انکے لک، شخصیت اور خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv