تازہ تر ین

شرم آنی چاہیے، حمزہ علی عباسی نے گانے کو بکواس قرار دے دیا

پاکستانی گانوں سے متعلق جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں کچھ ایسے بھی اداکار ہیں جو کہ ان گانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

ایک ایسے ہی اداکار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ ایک مقامی گانے کے معنی خیز الفاظ پر تنقید کرتے دکھائی دیے۔

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اور ہانیہ عامر ایک پروگرام میں مدعو تھے، کہ اسی دوران حمزہ علی عباسی کی جانب سے اظہار خیال کیا گیا۔

حمزہ علی عباسی کا گانوں سے متعلق تبصرے میں کہنا تھا کہ یہ کیا گانے کے بول ہیں؟ نیرے آ ظالیماں، وے میں مر گئی یاں، میں لٹ گئی یاں۔

حمزہ علی عباسی اس قسم کے بول والے گانوں پر شدید نالاں دکھائی دیے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے، ہمیں سچ مچ شرم آنی چاہیے۔

جس پر اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے علم نہیں تھا، جبکہ اداکارنے بھی جواب دیا۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ بدن پر آ گ لگ گئی، میرے اوپر پانی گر گیا، یہ سب کیا بکواس ہے؟

اس سب صورتحال میں احد رضا میر دونوں اداکاروں کی گفتگو خاموشی کے ساتھ سنتے رہے ساتھ ہی ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی واضح تھی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ اور حیرت انگیز تبصروں کا اظہار کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv