تازہ تر ین

میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل نمٹادی۔

سپریم کورٹ میں میشاء شفیع جنسی ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی آن لائن جرح کے معاملے پر دائر اپیل واپس لے لی۔ علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع پر آن لائن جرح ہوچکی ہے، اپیل غیر مؤثر ہونے پر واپس لینا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

میشا شفیع نے کئی سال قبل 2018ء میں علی ظفر پر متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے پر علی ظفر اور میشا شفیع دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے کیسز دائر کیے تھے اور یہ تنازع تاحال کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv