تازہ تر ین

اقوام متحدہ کا حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اسرائیل معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیل کو رفح شہر پر حملے سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کا نسل کشی آپریشن رکوانے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی غزہ میں جامع اورپائیدارجنگ بندی کا مطالبہ کیا جب کہ میئر لندن صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔

میئر لندن نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے، رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv