تازہ تر ین

حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 3 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس نے کیرم شالوم کے قریب سرحد پر تعینات فوجیوں پر رفح سے راکٹ برسادیے جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں اسٹاف سارجنٹ روبن مارک مورڈیچائی اسولین، اسٹاف سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا، اسٹاف سارجنٹ تال شاویت شامل ہیں۔ اس طرح غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 266 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ مزید 11 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 3 سپاہیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق اس حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے کیرم شالوم کے قریب سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹولے پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا ایک برسٹ چلایا۔ زیادہ تر راکٹ ایسے علاقے پر داغے گئے جہاں فوجیں سرحد پر جمع تھیں۔

یہ فوجی رفح میں ہونے والے آپریشن کے لیے لائے گئے اسلحہ اور گولہ بارود کی حفاظت پر تعینات تھے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv