تازہ تر ین

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی: بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر و اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا۔

گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

زوہاب خان نے اپنے نکاح کے خاص موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہنیا وانیہ ندیم بھی سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے میں بہت ہی حسین لگ رہی تھیں۔
اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv