تازہ تر ین

تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر

لاہور: تعریف کرنے پر حارث رؤف نے ویراٹ کوہلی کا شکریہ ادا کردیا۔

لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑا بیٹر ہے، تعریف کرنے پر بھارتی بیٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں۔

حارث رؤف نے مزید کہا ہے کہ عامر سینئر ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، بولرز میں مقابلے کی فضا ہو تو ٹیم کا فائدہ ہوتا ہے، کوئی حسد نہیں، بولرز ایک، دوسرے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ٹیم کے مفاد میں ہی جاتی ہے، کوشش کریں گے کہ ایک یونٹ کے طور پر گزشتہ ورلڈکپ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv