تازہ تر ین

لڑکیاں شہزادوں کا انتظار نہ کریں، اچھا لڑکا ملنے پر فوری شادی کرلیں، صاحبہ

 لاہور: پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی شہزادے کا انتظار نہ کریں اور اگر اچھا شخص مل جائے تو فوری طور پر شادی کرلیں۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دس برس تک شادی نہ کرنے کا عہد کیا تھا لیکن چھٹے برس ہی انہوں نے ریمبو سے شادی کرلی۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی رہتی ہے اور جب کسی کو ایک اچھا انسان مل جائے تو پھر شادی میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ریمبو نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ ان کی خوبیوں کو دیکھ کر انکار نہ کرسکیں اور شادی کرلی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv