تازہ تر ین

کرن حق نے ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل کرن حق نے ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن حق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باوجود کرن حق اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں، پروگرام کے دوران زندگی کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی وجہ بھی بتا دی۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ “میرے شوہر کو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور جو کام انہیں پسند نہیں اسے میں بھی کرنا پسند نہیں کرتی، اسی لئے میں سوشل میڈیا کا استعمال صرف اور صرف اپنی شوٹنگ سے متعلق پوسٹ کرنے کیلئے کرتی ہوں”۔

شادی کے بعد شوبز میں کام جاری رکھنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور جب میں اصرار کرتی ہوں اور انہیں راضی کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو وہ میری خوشی کیلئے ہار مان لیتے ہیں، ورنہ وہ نہیں چاہتے کہ میں کام کروں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv