تازہ تر ین

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک: ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

پاک بھارت ٹی20 ورلڈکپ میچ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ایک کمرے کا کرایہ 600 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ پہلے یہی کمرہ 113 امریکی ڈالر میں دستیاب تھا۔

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل مالکان کی جانب سے اِسی کمرے کے 799 ڈالر طلب کیے جارہے ہیں۔

دیگر رہائشی سہولیات بھی کم ازکم دگنی قیمت پر دستیاب ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو مقابل ہوں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv