امریکی ری پبلکن رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کین کالورٹ نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا جبکہ روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔
انہوں نے کہا خلا میں امریکی فوج بھی فعال کی جائے گی، اس ضمن میں بحث و مباحثہ جاری ہے اور کسی موقع پر خلائی فورسز کو چاند پر تعینات کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس دہائی کے اختتام تک امریکا چاند پر فوجی اڈا قائم کرلے گا۔
رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں روس اور چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیشنل لورن ریسرچ اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔