تازہ تر ین

کینیڈا میں بھارت کا ہٹ اسکواڈ پکڑا گیا، 3 ملزمان کے نام شائع

کینیڈا نے خالصتانی رہنما کے قتل کے شبے میں 3 بھارتی شہریوں کو حراست میں کے کیا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے چپ سادھ لی گئی ہے۔

گزشتہ سال علاقے سری میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کیا گیا تھا، جس پر کینیڈین حکومت کی جانب سے بھارت پر شکوک وشبہات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

تاہم اب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین پولیس نے 3 ’ہٹ اسکواڈ‘ ممبران کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں خالصتانی رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت 28 سالہ کرنپریت سنگھ، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور کرن برار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کے ملوث ہونے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بھارتی حکومت کے تانے بانے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تحقیقی ٹیم کی جانب سے کچھ ماہ پہلے ملزمان کی شناخت کر لی گئی تھی جبکہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ جبکہ تینوں ملزمان مختلف ذمہ داری جن میں ڈرائیور ، شوٹر، اسپاٹر شامل ہیں، نبھا چکے ہیں۔

کینیڈین پولیس کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ اس تحقیقات میں امریکی قانونی فورسمنٹ ایجنسی کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیوڈ ٹیبول کے مطابق یہ تحقیقات یہاں ختم نہیں ہوئی ہیں، دیگر افراد نے بھی اس قتل میں اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم ہر ایک کردار کو بے نقاب کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے پر امید ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv