تازہ تر ین

پی ایس ایل کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں

ڈائریکٹر میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز سہیل سلیم کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی ہوگئیں۔

پی ایس ایل لیگ کمشنر حالیہ دنوں میں پیش آنے والے بعض واقعات سے سخت دلبرداشتہ تھیں، نئی انتظامیہ کے آنے پر ان کی پوزیشن کافی عرصے سے خطرات میں گھری نظر آ رہی تھی۔

پی ایس ایل کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہفتے کو لاہور میں طے تھی، اس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہونا تھا، جس کے بعد چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ گورننگ کونسل میٹنگ میں فیصلے کیے جاتے،البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ میٹنگ ہو گی یا نہیں۔

یاد رہے کہ نائلہ بھٹی سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی قریبی ساتھی تصور کی جاتی تھیں، ذکا اشرف کے آنے پر بھی ان کی پوزیشن کمزور ہوئی تھی لیکن وہ عہدے پر برقرار رہیں، البتہ اب ان کیلئے صورتحال خاصی دشوار ہوگئی تھی۔

نائلہ کا جانا پی ایس ایل فرنچائزز کیلیے بڑا دھچکا ہے جو پہلے ہی معاملات کی سست روی سے نالاں تھیں، آئندہ چند روز کے دوران مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv