تازہ تر ین

سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل

خلیجی ریاستوں میں اس وقت شدید طوفانی بارشیں جاری ہیں وہیں سعودی عرب کی مقامی مسجد بھی شدید خواہشوں کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر کنگ فہد یونیورسٹی کیمپس کی ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہے جس میں شدید طوفانی بارش کے باعث مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کے شہر داہران میں کنگ فہد یونیورسٹی کیمپس کی مسجد کی چھت شدید طوفانی بارش کے باعث زمین بوز ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق مسجد کی چھت کو اسٹیل کی چادروں سے ڈھکا گیا تھا تاکہ اس سے مزید وسیع کیا جا سکے تاہم شدید بارش اور پانی کے باعث اسٹیل کی چادر وزن برداشت نہ کر سکی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شریک طوفانی بارش کے جو دوران کس طرح مسجد کی چھت زمین بوس ہو رہی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹریٹ کی جانب سے خراب موسمی صورتحال کی وارننگ دی گئی تھی۔

جبکہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv