تازہ تر ین

حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں فاسٹ بولر حسن علی کی اسکواڈ میں واپسی پر سوالات اٹھنے لگے۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اراکان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اسپنر اسامہ میر کو ڈراپ کرکے انکی جگہ حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، جس پر شائقین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

شائقینِ کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں اسپن کنڈیشنز ملیں گی، اسامہ میر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی لیکن انہیں ڈراپ کیا گیا اور اگر شاداب خان کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا تو حسن علی کی جگہ عامر جمال اور محمد وسیم جونئیر کو کیوں موقع نہیں دیا گیا۔

فینز نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں شیڈول 2023 ورلڈکپ کے دوران بھی حسن علی اچانک اسکواڈ حصہ بن گئے تھے اور اب ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

دوسری جانب حسن علی نے سال 2022 میں سری لنکا کیخلاف آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv