تازہ تر ین

پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معاونت پر بات کی۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملتا ہے۔

ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سلامتی امور اور انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری، مالی اعانت اور اس سے جڑے منصوبوں کی تکیمل کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کی افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv