تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقا کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ انکی محمد رضوان، عثمان خان اور بیک اَپ کے طور پر حسیب اللہ خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

انجری کے شکار اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب ورلڈکپ اسکواڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز ٹیم کا اعلان آج کرے گی، جس میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کیخلاف 3 اور انگلینڈ کے ساتھ 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv