تازہ تر ین

فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے

لاہور: فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں غلطیاں ہوئیں، بغیر بتائے پانچویں چھٹے نمبر پر کھیلنے کیلیے بھیجا جائے تو فرق پڑتا ہے، آخری میچ میں کامیابی سے سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں فخرزمان نے ففٹی بنائی تھی مگر وہ ٹیم کو منزل کے قریب پہنچانے کے دوران وکٹ گنوا بیٹھے تھے، انھیں میچ فنش نہ کرنے کا کافی افسوس ہے۔ لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی 20 میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل ہدف ورلڈ کپ سر پر ہے، انٹرنیشنل سطح پر میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا، ہر ایک فتح اہم ہے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے غلطیاں ہوئی ہیں۔

افتخار احمد اور میری شراکت سے فتح کا امکان روشن ہوگیا تھا مگر ہم دونوں فنش نہیں کرپائے جس کا افسوس ہے، کوشش کریں گے کہ پانچویں میچ میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ اوپنر ہوں، مینجمنٹ بتائے بغیر پانچویں چھٹے پر بھیجے تو فرق پڑتا ہے، مصباح الحق نے کہا تھا کہ آپ پانچویں چھٹے پر بہتر کھیل سکتے، میں نے ذہن بنا لیا تھا کہ اسی نمبر پر کھیلوں گا۔
اس سیریز سے قبل ہی مجھے بتادیا تھا کہ آپ پہلے 3میچ نہیں کھیلیں گے۔ فخرزمان نے کہا کہ عثمان خان اچھا کھلاڑی ہے، کوچز انھیں سمجھاتے رہتے ہیں، میں نے بھی انھیں یہی کہا تھا کہ اپنا گیم کھیلیں کسی کی باتیں نہ سنیں کیونکہ کھلاڑی ڈبل مائنڈ ہوجاتا ہے، میں بھی شروعات میں ڈبل مائنڈ ہوجاتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv