تازہ تر ین

کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہا گیا ہے کہ اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ اور کپتان بھی اسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام آئندہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک 3 ٹی20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے 3 میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ شکست کے باوجود آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہے، اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، براہ راست آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv