تازہ تر ین

اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

 لاہور: پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی، جس کی نہ صرف انہوں نے تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے کچھ دیر قبل اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل اُن کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

مداحوں ، ساتھی اداکاروں نے مدیحہ رضوی کو نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv