تازہ تر ین

ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل

 لاہور: نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ کی جیت سے ہمیں کافی اعتماد ملا، اگلے دو میچز میں مزید بہتر پرفارم کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیریز کا رزلٹ بہت اہم ہے، جب بھی نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی نمائندگی کریں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے خلاف رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں جس کی وجہ سے کامیابی ملی، بابر اعظم پاکستان ٹیم کے بہت بہترین اور اچھے کھلاڑی ہیں۔

کیوی کپتان نے کہا مارک چیپمین کا پاکستان کیخلاف بہت بہترین ٹریک ریکارڈ ہے جس کا ہمیں بھرپور فائدہ ہوا ہے، چیپمین نے بہت زبردست اننگز کھیلی، ان کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہم جیتے۔

مائیکل بریسویل نے کہا کہ شاہین آفریدی شروع کے اوورز میں بہت اچھی بولنگ کرتے ہیں، تاحال بہت ہی بہترین سیریز دیکھنے کو ملی ہے، آئندہ آنے والے میچز بھی امید کرتے ہیں بہترین ہوں گے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے آنے والے سال میں چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی بھی کرنی ہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، یہاں آکر ہمیں کرکٹ کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv