تازہ تر ین

پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے۔
نجی چینل کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر پاک ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکا کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے دونوں ممالک میں کشیدگی ہوئی تھی، کشیدگی سے ہوئے نقصان کے ازالے کے لیے بھی یہ اقدامات ضروری ہیں۔
جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں: ملیحہ لودھی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات 70 دہائیوں سے مضبوط رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے صدر اہراہیم رئیسی سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv