تازہ تر ین

آیوش شرما نے ’لو یاتری‘ پر اپنا پیسہ ضائع کرنے پر سلمان خان سے روتے ہوئے معافی مانگ لی

سلمان خان کے بہنوئی اور ارپیتا کے شوہر آیوش شرما نے حال ہی میں اپنی شادی کے بارے میں پھیلائی گئی غلط اطلاعات پر وضاحت کی۔

آیوش شرما نے تسلیم کیا کہ عام تاثر ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی بہن ارپیتا سے شادی اس لیے کی کہ وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔اور انہیں سپر اسٹار سلمان خان کی سپورٹ کی ضرورت تھی۔

انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ارپیتا اتنی بھولی بھالی تھی کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ میں اس سے شادی کیوں کر رہا ہوں۔ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے،کہ میں شادی سے پہلے 300 سے زیادہ آدیشن دے چکا تھا۔ اور ایک میں بھی پاس نہیں ہوا تھا، لہذا مجھے لگتا تھا کہ میں ایکٹنگ نہیں کر سکتا۔

تب سلمان خان نے مجھ سے کہا کہ میری ٹریننگ اچھی نہیں اور اب وہ مجھے ٹریننگ دیں گے۔

آیاش جلد ہی ایکشن فلم رسلان میں نظر آئیں گے۔ اور ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ وہ سلمان خان کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں ۔آیوش نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا مجھے اپنے انکم ٹیکس کی تفصیلات انسٹا گرام پر شیئر کرنی چاہیے،

کیا مجھے لوگوں کو دکھانا چاہیے کہ میرے پاس کتنا پیسہ ہے اور میں ان کے ساتھ کیا کرتا ہوں؟ میں آپ کے ساتھ اپنا ذاتی اکاونٹ شیئر کروں گا۔

آیوش شرما نے واضح کیا کہ جب لو یاتری (2018) میں ناکام ہوئی تھی، تو سلمان خان نے رات کو مجھے فون کیا تھا اور مجھ سے اس کا ری ایکشن پوچھا تھا۔

آیوش نے کہا کہ میری آنکھوں میں آنسو تھے۔اور میں نے سلمان سے معذرت کی کہ میں نے آپ کے پیسے ڈوبا دیے۔

سلمان خان نے اس پر مجھ سے کہا کہ کیا میں پاگل ہوگیا ہوں ،دراصل وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ میں کیا سوچ رہا ہوں اور کیا محسوس کررہا ہوں۔

آیوش شرما نے ایک ایسے وقت کے بارے میں بات کی جب ان کے پاس ناشتہ خریدنے کے لئے پیسے نہیں تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی سلمان خان سے مدد نہیں مانگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv