تازہ تر ین

پی ٹی آئی قتل و غارت پر اتر آئی ہے، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نارووال میں مسلم لیگ ن کے کارکن محمد یوسف کی ہلاکت پر اظہار مذمت کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، پی ٹی آئی دھاندلی کیلئے قتل و غارت پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، متوفی محمد یوسف کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ محمد یوسف مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv