تازہ تر ین

کراٹے کمبیٹ 45؛ پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دیدی

پریس کانفرنس میں تھپڑ جڑنے والے پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ شکست دیدی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان نے کراٹے کمبیٹ 45 میں بھارت کو 2-1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

پاکستان کے رضوان علی نے پون گپتا جبکہ ہمانشو کوشک نے فیضان خان کو شکست دیکر میچ 1-1 سے برابر کردیا تھا، تاہم کپتان شاہ زیب رند بھارتی ہم منصب رانا سنگھ کو شکست سے دوچار کرکے فتح پاکستان کے نام کی۔

دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان سے ہوا جس میں فیضان کو شکست ہوئی، میچ میں ہمانشو کا مقابلہ العلومی کریم سے تھا تاہم انکا وزن 5 کلو کم ہونے کی وجہ سے فیضان خان کو فائٹ کا موقع ملا۔

شاہ زیب رند اور رانا سنگھ کا مقابلہ دلچسپ رہا اور میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کراٹے ماسٹر نے پاکستانی اور ہندوستانی پرچم اٹھائے، دوستی کا ہاتھ بڑھایا! جس پر شائقین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔

شاہ زیب رند نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا کہ پچپن سے آپکو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ’’سپر اسٹار‘‘ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv