تازہ تر ین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

‘قدوسی صاحب کی بیوہ’، ‘اُمید’ اور ‘حبس’ جیسے سُپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا رضوی نے گزشتہ روز عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی۔

41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے دولہا میاں نے سفید کُرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔

اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینیئر اداکارہ سنگیتا، اُن کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ اپنے بڑے دن پر بہت خوش تھیں۔

حنا رضوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور اُن کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

چند روز قبل حنا رضوی نے اپنے مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا، اُن کی مایوں کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv