تازہ تر ین

9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔ فواد چوہدری بھی عدالت پیش ہوئے جبکہ پیروی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کی۔

عدالت نے تمام کیسز میں پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا ہے۔

خصوصی عدالت نے تمام مقدمات میں شخصی گارنٹی پر عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس جاری کرکے 30 اپریل کو کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv