اسلام آباد میں پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرس کی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی ۔
گوہر خان نے پریس کانفرنس کے دوران آصف زردری کی تقریر کو21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو مجبور کیا اور انہوں نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑی۔
گوہر خان نے کہا کہ آج کا بھر پور احتجاج ہمارا حق تھا ، ہم آصف زرداری کو صدر کو نہیں مانتے، صدروزیراعظم پوری کابینہ ہی غیر قانونی ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ عہدے بانٹتے ہیں لیکن ہم آئین اور قانون کے دائرے میں اپنی زمہ داری پوری کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرٹیکل 41 کے تحت صدر ریپبلک کی نمائندگی کرتا ہے لیکن آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا۔ میں نےبحثیت اپوزیشن لیڈرپوائنٹ ریزکرنےکی کوشش کی، قانون ہےکہ جب بھی اپوزیشن لیڈراٹھےاسےفلوردیاجائے لیکن ایوان میں غیر قانونی صدر مملکت نے خطاب کیا اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور صدر مملکت اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیے، امید ہے ارکان پارلیمنٹ اپنے اختیارات کا دانش مندی سے استعمال کریں گے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔