سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق یاسمین راشدکوسخت سیکیورٹی میں سروسزاسپتال لایاگیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشدکا معائنہ پلمونولوجی اورمیڈسن کےڈاکٹرزنے کیا
واضح رہے کہ یاسمین راشد کوسانس کی تکلیف اورکھانسی کی شکایت تھی ۔