تازہ تر ین

مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گر گئی ،5 افرد جاں بحق، 12 زخمی

جہلم ویلی میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ موئیاں کھکھیاں کے مقام پر مسافر وین کھائی میں گر گئی ، حادثہ میں 5 جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور یعقوب اعوان، راجہ ارشاد، راجہ منظوم، نثار احمد اور حسنین قیوم شامل ہیں۔

اندھیرا اور بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔

ریسکیو 1122 سمیت پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔ مسافر وین گڑھی دوپٹہ سےکائی منجہ جا رہی تھی ۔

چمن میں شین تالاب کےعلاقےمیں گاڑی پانی میں بہہ جانےسےچار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور تین خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک بچہ بھی لاپتہ ہوا گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv