تازہ تر ین

فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) جنرل (ر) فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے، سابق چیف آئی ایس آئی کے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملات کی اعلیٰ عدلیہ سماعت کر چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیض حمید پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، اعلی ٰسطح کی کمیٹی الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی، کمیٹی الزامات ثابت ہونے پر ان کے خلاف سفارشات پیش کرے گی۔
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ: فیض حمید کو کلین چٹ
گزشتہ روز فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دی گئی۔ کمیشن کی رپورٹ 149 صفحات پر مشتمل ہے۔ کمیشن سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا جس نے دھرنے سے جڑے محرکات کا بغور جائزہ لے کر سفارشات تیار کیں۔
رپورٹ میں اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ، حکومت پنجاب، آئی ایس آئی اور آئی بی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس میں اُس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد سے جڑے معاملات پر بھی تفصیل درج ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیض حمید نے بطور میجر جنرل ڈی جی (سی) آئی ایس آئی معاہدے پر دستخط کرنا تھے، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف نے فیض حمید کو معاہدے کی باقاعدہ اجازت دی تھی۔فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فیض حمید کے دستخط پر وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر اعظم شاہد خاقان نے بھی اتفاق کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv