متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔
سفارت خانے کی جانب ےس جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نادرن ایمریٹس، دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ اور ام القوین کے رہائشی ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
واٹس ایپ: 6300 397 4 971+
کال: 971566472721+
اسی طرح ابوظہبی و العین کے رہائشی ان نمبروں پر رابطہ کریں۔
واٹس ایپ: 8934 124 50 971+
کال: 97124447800+