مایا خان پاکستانی ٹیلی وژن کی ایک مشہورمیزبان اور ایکٹریس ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز پی ٹی وی شوز سے کیا تھا۔ لیکن انہیں اصل شہرت مختلف چینلز کے شوز کی میزبانی اور ڈراموں میں کام کرنے سے ملی۔
مایا خان نے حال ہی میں ایسی سنگل خواتین کی حوصلہ افزائی اور طاقت بڑھانے کے لیے ایک میسج شیئر کیا ہے،جو اپنی زندگیوں میں عدم تحفظ اور اداسی کا شکار ہیں۔
مایا خان نے ان خواتین کو، جو سنگل ہیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے رشتے کو لے کر کافی اپ سیٹ ہیں،مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ، میں ان خواتین سے بات کر رہی ہوں جو مجھے اپنے ٹوٹے ہوئے رشتے کے بارے میں میسج کرتی ہیں ۔ جو مجھ سے کہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں ہمت، اعتماد،رشتے اور طاقت ٹوٹ چکے ہیں۔
مایاخان نے مزید کہا کہ ایسی خواتین مجھ سے کہتی ہیں کہ وہ اپنے تمام رشتوں میں امید کھو چکی ہیں،تو میں آپ کو بتاتی چلوں کہ آپ کی زندگی میں کچھ بھی نہیں ٹوٹاہے،جو شخص آپ کو چھوڑ کر چلا گیا ہے ،وہ کبھی آپ کا تھا ہی نہیں۔
۔
مایا خان نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ، جب میں اس سب کا سامنا کر سکتی ہوں تو آپ بھی کر سکتی ہیں۔ بس اپنے آپ کو کمزور نہ ہونے دیں۔
انہوں نے خواتین کو ہمت دلائی کہ انہیں اپنے لیے کھڑا ہونا ہے، اللہ سے مدد مانگنی ہےاور حالات کا سامنا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ مایا خان ایک سنگل وومین ہیں، جنہوں نے شادی کے ناخوشگوار تجربے کے بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔