تازہ تر ین

عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، چیئرمین پی ٹی آئی

 راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کی ڈیل کی صورت میں رہائی کی تردید کی ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں، الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے، جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں شیشہ اور بلب لگایا گیا، جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ریکارڈ کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا ہے میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv