تازہ تر ین

بشری انصاری کا اپنےموجودہ شوہر اقبال حسین کے ساتھ پہلا انٹرویو،مداح خوش ہو گئے

بشری انصاری اور اقبال حسین پاکستان کی میڈیاانڈسٹری کی دو معروف اور جانی پہچانی شخصیات ہیں،جو کئی دہائیوں سے انڈسٹری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اقبال حسین نے بطور ادا کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ایک کامیاب پاکستانی ڈائریکٹر ہیں۔

بشری انصاری نے اپنے کیریئر کی ابتداءبطور چائلڈ اسٹار کی تھی۔ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ ہیں۔

اقبال حسین اور بشری انصاری 2019 میں اس وقت سرخیوں کی زینت بنے تھے،جب میڈیا نے انکی شادی کا انکشاف کیا تھا۔ دونوں کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، لیکن وہ کئی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے ضرور گئے تھے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے اقبال حسین کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے اپنے شوہر کو اپنے یوٹیوب خاندان سے بھی متعارف کرایا، جو ان کی تنہائی کے بارے میں فکرمند تھے۔

بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے مشرقی معاشرے کی بدنامی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی جہاں عمر رسیدہ خاتون سے شادی کرنا جرم سمجھا جاتا ہے۔

اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بشری انصاری کا کہنا تھا کہ اقبال حسین سے شادی میرےلیے ایک مشکل فیصلہ تھا،اگرچہ میری طلاق ہو گئی لیکن میں نے کبھی اس کا اعلان نہیں کیا، اقبال حسین نے مجھے اس وقت پروپوز کیا جب ہم سیتا بھاگی کی شوٹنگ کر رہے تھے.

بشری انصاری کی کہنا تھا کہ اقبال حسین نے مجھ سے کہا کہ ’ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں، اس لیے ہمیں شادی کرلینی چاہیے‘، مجھے شادی کے بارے میں سوچنے میں ڈیڑھ سال لگا۔ وہ بھی اپنے سے کسی چھوٹے شخص کے ساتھ۔۔ حالانکہ ان کی طلاق مجھ سے پہلے ہی ہو گئی تھی۔

اقبال حسین نے اس موقع پر بشری انصاری کی فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا ۔جنہوں نے اس فیصلے میں ان کی حمایت کی اور بشری انصاری پر زور دیا۔ کیونکہ وہ اس شادی پر آمادہ نہیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے ملک سے باہر ہیں اور وہ اپنے والدین کے اس فیصلے پر مطمئن اور خوش ہیں۔

اقبال حسین کو مزید کہنا تھا کہ اگردو لوگوں کے پاس ایسا کوئی آپشن ہے اور ان کی فیملیز میں بھی کوئی خاص اختلافات نہیں ہیں، تو شادی کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے،اورایک عمر رسیدہ خاتون کے ساتھ شادی کرنامعاشرے کے لیےبھی نارمل بات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ بشری انصاری اور اقبال حسین دونوں کی یہ دوسری شادی ہے اور وہ ایک پرسکون اور خوشگوارشادی شدہ زندگی گذار رہے ہیں۔

بشری انصاری اور اقبال حسین کے پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹرویو پر ان کے مداحوں نے ان سےپیار کا اظہار کیا ہے اوران کے لیے اپنی نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات بھی بھیجے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv