تازہ تر ین

آصفہ بھٹو کی نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

  کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی کو حلقہ 207 نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار غلام مصطفی رند نے چیلنج کردیا۔ غلام مصطفی رند نے پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کے توسط سے درخواست دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن سمیت آصفہ بھٹو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 اپریل تک کامیابی اور منتخب ہونے کا فیصلہ کرنا غیر قانونی ہے، ہمارے کاغذات مسترد کیے گئے، ہم نے واپس نہیں لیے، مجھے کہا گیا کہ آپ نے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جب کہ ہمارے گاؤں میں تو بجلی ہےہی نہیں اور جب میں بل لینے گیا تو مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میری عدالت سے استدعا ہے کہ آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کو کالعدم قرار دے کر مجھ سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv