تازہ تر ین

’’طیارے میں جگہ نہیں ہے‘‘، پی آئی اے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 942 پچاس مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ میں جگہ نہیں تھی۔
جدہ سے عمرہ زائرین کو گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا لیکن پی آئی اے کے عملے نے پچاس مسافروں کو جہاز میں گنجائش نہ ہونے کا کہہ کر معذرت کرلی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہوٹل پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو لے کر واپس پہنچ جائے گا۔
اطلاعات ہیں کہ پرواز پر زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں جنہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv