تازہ تر ین

مشکل وقت میں ساتھ دینے والا شہرت اور پیسے سے زیادہ اہم ہوتا ہے، ثانیہ مرزا

 ممبئی: عالمی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ زندگی میں شہرت اور پیسہ سب سے اہم نہیں ہیں بلکہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والا سب سے اہم ہوتا ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے کو تازہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ وہ حقیقت سے دور نہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج کر سوشل میڈیا کی زندگی ہے اس میں بہت زیادہ جھوٹ اور بناوٹ ہوتی ہے، آپ کے قریب کچھ ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو آپ سے سچ بول سکیں۔

زندگی میں اہم چیزوں کے متعلق بات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ دولت اور شہرت سب سے اہم نہیں ہے، اسے آسائش کا ایک حصہ سمجھ سکتے ہیں۔

ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کے وقت جو آپ کے ساتھ کھڑا ہو وہ بہت اہم ہے اور ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہم خود بھی کسی کیلئے ایسا کرسکتے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv