تازہ تر ین

نسیم شاہ نے ’بری اداکاری‘ کرکے بڑی رقم کما لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسے تو کئی اشتہارات میں جلوہ گر ہوتے دکھائی دیے، تاہم ان دنوں نسیم اپنے ایک نئے اشتہار کی بنا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

اسی کولڈ ڈرنک کے ماضی کے اشتہارات میں بھی نسیم نظر آ چکے ہیں، تاہم اس بار ان کے انداز اور اداکاری کو صارفین کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

اس اشتہار میں نسیم شاہ کھلاڑی کے طور پر ہی دکھائی دیے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر انہیں اشتہار کے لیے شوٹ کر رہا ہے۔

تاہم اسی دوران وہ کولڈ ڈرنک پیتے ہوئے ڈائیلوگ بولتے ہیں، ’کمال! کیا ٹیسٹ ہے یار۔ جس پر اشتہار میں ہی ڈائریکٹر نے نسیم شاہ کی تعریفوں کے بل باندھ دیے، اور انہیں فلم کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

ڈائریکٹر نے کہا ہم ایک آسکر وننگ فلم بناتے ہیں جس میں ہیرو تم ہوگے، اگلے ہی سین میں نسیم شاہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دکھائے گئے، جہاں ان کے مدمقابل ایک لڑکی موجود تھی، تاہم لڑکی کو دیکھتے ہی نسیم سارے ڈائیلوگز اور اداکاری بھول گئے۔

جس پر ڈائیریکٹر تو پریشان ہوا ہی ساتھ ہی اداکارہ نے بھی نسیم شاہ کا متبادل اداکار کا مشورہ دیا۔ لیکن دوسرے ہی لمحے جب نسیم نے ڈائیلوگ بولنے کی کوشش کی تو ہیروئن کو پروپوز کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کیا کمال دکھ رہی ہو، باجی‘ جس پر ڈائیلوگ آپے سے باہر ہو گیا۔

اس مزاحیہ اشتہار میں آگے چل کر نسیم گھوڑے پر بیٹھے گولی چلا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کیا کمال کی گولی چلائی! اب ٹھییک ہے؟

جبکہ ایک اور سین میں وہ سڑک پر موجود لڑکے کے کردار کو نبھاتے ہوئے ہیرے کو یہ کہتے دکھائی دیے کہ کیا کمال کا ہیرا ہے، تاہم یہ ڈائیلوگ بھی ڈائیریکٹر کو نہ بھایا۔

اس کے بعد بھی کہانی ختم نہیں ہوتی، بلکہ ایک اور سین میں نسیم شاہ کو سپر ہیرو مین کے کپڑے پہنائے جاتے ہیں، جس میں نسیم بھول گئے کہ پہلے کمال بولنا ہے یا کیپٹن؟

ان تمام سینز میں نسیم شاہ وہ کمال نہیں دکھا پا رہے تھے جو کہ وہ کرکٹ کے ایڈ کی شوٹنگ کے وقت دکھا رہے تھے۔

تاہم آخری میں اداکار کولڈ ڈرنک پی رہے ہوتے ہیں جہاں ان کے منہ سے بے ساختہ نکل جاتا ہے کہ ’کمال ہے یار، ساتھ ہی کہا کہ دیکھا میں نے کہا تھا میں کر سکتا ہوں۔‘

صارفین کی جانب سے اس بات بھی اظہار کیا جا رہا ہے اس دلچسپ اشتہار میں ایک اور اہم طرف اشارہ کیا ہے کہ جس کا کام اسی کو سانجھے ایک اداکار کو اداکاری، ایک کھلاڑی کو کرکٹ ہی زیب دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv