تازہ تر ین

کراچی میں اتوار کو درمیانی شدت کی بارش کا امکان

  کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں درمیانی شدت کی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر کے مضافاتی علاقوں میں تھنڈرسیلز بننے کے سبب گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اورآندھی چلنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم شہر کے کسی مقام میں بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔

ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ اتوار کو بھی شہر میں کوئی بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں البتہ مغربی سسٹم کے زیراثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ 17 اور 18 اپریل کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی پیش گوئی آئندہ 2 سے 3 روز بعد ممکن ہوگی کہ یہ سسٹم کتنی شدت کی بارشیں دے سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر غالب ہے، دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، شہید بے نظیرآباد، قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتے کو شہرکا مطلع بیشتروقت جزوی ابرآلود رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 66 فیصد رہا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ مٹھی میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv