تازہ تر ین

پنجاب گورنمنٹ بہاولنگر واقعہ: پنجاب حکومت نے جوائنٹ انکوائری کمیٹی قائم کر دی

پنجاب حکومت نے بہاولنگر واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بہاولنگر واقعہ پر سوشل میڈیا پر اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، مفاد پرستوں کو ملکی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم واقعہ کے حقائق معلوم کرکے ذمہ داری کا تعین کرے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv