اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکا سے قبل ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکا کے بارے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کی۔