تازہ تر ین

باپ کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر آئی بچی کو اہلکار نے بال سے کھینچ کر پٹخ ڈالا

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، صارفین کی اہلکار پر شدید تنقید، اے ایس ایف کا بھی بیان سامنے آ گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے اہلکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل واقعہ واقعہ کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ایرائیول پر پیش آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کا والد بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا جسے دیکھتے بچی والد کی جانب دوڑتی گئی۔

تاہم اے ایس ایف اہلکار نے لال رنگ پہنے کم عمر بچی کو چوٹی سے پکڑ کر بے رحمانہ انداز سے نیچے گرا دیا۔

والد کے لاونچ سے باہر آنے پر بچی خوشی کے بجائے روتے ہوئے والد سے ملی، آنکھوں میں آنسو لیے بیٹی والد سے گلے لگ کر رونے لگی، ویڈیو نے سوشل میڈیا کو بھی آگ بگولا کر دیا۔

دوسری جانب ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے بھی باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

جس میں ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا واقعہ ہے اور اس اہلکار کا انفرادی فعل ہے. اس طرح کے نامناسب اقدام پر اہلکار کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے۔ اے ایس ایف کسی بھی قیمت پر ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں دیتی۔

سو شل میڈیا صارفین کا ردعمل

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی اپنے باپ کو پہلی مرتبہ دیکھ کر اس کی طرف دوڑی، اسے اندازہ نہیں تھا کہ ایک بے رحم شخص بے دردی سے اسے اٹھا کر زمین پر پھینکے گا۔ جو شخص بچوں سے صلہ رحمی نہیں کر سکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv