تازہ تر ین

مہوش حیات بھی بھارتی گانے میں نظر آئیں گی، اداکارہ کا اعلان

پاکستانی اداکار جب کبھی بھارتی معروف شخصیات کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں یا کام کرتے دکھائی دیتے ہیں، تو پاکستان اور بھارت دونوں طرف سے خوب توجہ سمیٹ لیتے ہیں، ایسا ہی کچھ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کیا ہے۔

معروف پاکستانی فلمی اداکارہ مہوش حیات جو کہ پاکستانی فلموں میں جلوہ گر ہوتی آئی ہیں، اب بھارتی گلوکار کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دیں گی۔

مہوش حیات ان دنوں اپنی نئی فلم ’دغاباز دل‘ کی پروموش کے حوالے سے منظر عام پر ہیں، اس فلم میں مہوش حیات مرکزی کرادر ادا کرتی دکھائی دی ہیں، جبکہ اب کے مدمقامل ان کے دیرینہ دوست علی رحمان خان دکھائی دیے ہیں۔

تاہم اداکارہ کو علی رحمان کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزا آیا، جبکہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں، جہاں دونوں کے درمیان کیمسٹری کچھ اس طرح تھی کہ دونوں بہترین دوست معلوم ہو رہے تھے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات کی جانب سے مداحوں سے ایک خبر شئیر کی گئی ہے، جس میں اداکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے۔

بی بی سی سے گفتگو میں اداکارہ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ میں گلوکار اور انہوں نے ایک ساتھ گانا گایا ہے، ہم کافی عرصے سے یہ پلان کر رہے تھے۔

بالآخر ہم نے یہ گانا دبئی میں ریکارڈ کرلیا۔ بس اب اسے ریلیز کرنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی پاکستانی اداکار بھارتی آرٹسٹ کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں ماہرہ خان، فواد خان، عمران عباس، وینا ملک شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv