تازہ تر ین

لندن میں اسلام کا فروغ، صدیوں پرانے چرچ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا؟

برطانیہ میں دعوے سامنے آئے ہیں کہ ملک میں اسلام بڑے پیمانے پر پھیلنے کے نتیجے میں مسلمانوں کا غلبہ ہو گیا ہے اور عیسائی مذہبی تہوار ایسٹر کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

اس پر برطانوی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فیکٹ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کا واقعہ حقیقت میں پیش ایا ہے لیکن بات وہ نہیں جس کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے سوشل میڈیا پر 27 مارچ سے یکم اپریل کے دوران درجنوں افراد نے ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ دعوی کیا کہ صدیوں پرانے چرچ کے اوپر پاکستان پرچم لہرا رہا ہے ۔

ایک پوسٹ میں عبارت یہ تھی ”اسلامی پاکستان کا جھنڈا ایسٹر ویک کے دوران ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرا رہا ہے۔“

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ”عیسائیت کے مقدس ترین دنوں میں ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم کیوں لہرا رہا ہے؟ کیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بطور ملک ہم اتنے گر گئے ہیں کہ یونین فلیگ نہیں لہرا سکتے؟“

ان دعوؤں کے بعد برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے اس معاملے پر فیکٹ چیک کا اغاز کیا۔

ویسٹ منسٹر ایبے کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ پاکستانی پرچم چرچ پر ضرور لہرایا گیا تھا تاہم یہ یوم پاکستان کی مناسبت سے تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ 50 برس پرانی روایت ہے جس میں یوم پاکستان پر پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کو دعوت دی جاتی ہے اور پاکستانی پرچم ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرایا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی پرچم 22 مارچ کو لہرایا گیا جبکہ ایسٹر کے حوالے سے ہفتے کا آغاز 24 مارچ سے ہوا جو 30 مارچ کو ایسٹر تک جاری رہا۔ اس پورے ہفتے میں ویسٹ منسٹر ایبے پر سینٹ پیٹر کا جھنڈا لہرایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv